پروڈیوسر کے بعد نیوز اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی

لاہور (پی این آئی) لاہورمیں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی ہے جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نیوز اینکر میں

کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نجی چینل کے2پروڈیوسرزپہلے ہی وائرس سے متاثر ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 اور وائرس سےاموات کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین اور لاہورمیں 116 افراد ، گجرات میں51،گوجرانوالہ9،جہلم19 ،راولپنڈی میں 15 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاالدین 4، نارووال 1، رحیم یار خان 1 ، سرگودھا میں 2 ، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں،مریضوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں