احسن خان نے ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی): اداکار ومیزبان احسن خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس خوف کی علامت بنا ہوا ہے ۔ اداکار احسن خان نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں

ہونے والی ہلاکتوں اور تندرست ہونے والے افراد کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا ’’سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کرچکے ہیں۔ اب ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔احسن خان نے حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے کچھ تجاویز دیتے ہوئے کہا پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرے۔ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔ اگر کسی کے علم میں ہے کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے ان کو درخواست کریں کہ وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ احسن خان نے ’’کورونا وائرس‘‘ اور ’’محفوظ رہیں‘‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔واضح ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پوری دنیا کے 114 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے 118,000 مریض سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد فوت اور 66 ہزار سے زائد تندرست ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس میں کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’’عالمی وبا‘‘ کا درجہ دے دیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close