پاکستانی طالبعلموں نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (پی این آئی)ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہیری پوٹر کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اس فلم کو پسند کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالبعلموں نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو دنگ کردیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالب علموں نے’ ’خیالی پروڈکشن‘‘ کے بینر تلے

پاکستانی ہیری پوٹر فلم ’دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریزوریکشن آف وولڈمورٹ‘ ریلیز کی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد فلمی شائقین کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے جو کہ جادوئی اور دلچسپ مناظر سے بھر پور ہے۔اس فلم کو لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ہی فلمایا گیا ہے جس میں انہوں نے یونیورسٹی کو ہاگ وارٹس دکھایا ہے۔فلم کی کہانی کو ولید اکرم نے تحریر کیا اور ہدایت کار بھی وہی ہیں ہے جبکہ فلم کے حوالے سے ولید اکرم کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے فنِ تعمیر نے انہیں اس فلم کو بنانے کے لیے مجبور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس دنیا میں کوئی ہوگ وارٹس ہے تو وہ جی سی یو لاہور ہے، اس فلم کو مکمل طور پر ایک عام کیمرے سے شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں عمر داڑ، جاذب، مریم حسن نقوی، طلحہ، دعا مریم، شیخ مبشر اور حبیب چوہدری بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کو جی سی یو لاہور میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔ہدایت کار ولید نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر کے سینما گھروں میں بھی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔‎

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close