صحافی نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ بلاول بھٹونے بھی عورت مارچ کی حمایت کی ہے ، وہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے؟تو خلیل الرحمان قمر نے کیا جواب دیا؟جانئے

لاہور(پی این آئی) خلیل الرحمان قمر نے کچھ دن قبل ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں خاتون سماجی کارکن ماروی سرمد کو گالی دی تھی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کچھ لوگ ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں تو کچھ لوگ ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔اسی موضوع پر لاہور میں ایک نشست کا اہتمام ہوا جس

میں معروف ادیب خلیل الرحمان قمر نے کچھ صحافیوں سے ملاقات کی۔ملاقا ت کے دوران جب ایک صحافی نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ بلاول بھٹونے بھی عورت مارچ کی حمایت کی ہے اور وہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے پہلے اس بات کو مذاق میں اڑا دیا لیکن بعد میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس محفل کا اہتمام مردوں اور خواتین کے موضوع پر کیا ہے، مردوں اور خواتین پر ہی بات ہو تو مناسب ہو گا۔کہا جا رہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے بہت زیادہ عجیب رویہ اپنایا جا رہا ہے۔انہیں مختلف مقاما ت پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے گرمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ کے موضوع پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماروی سرمد سے تلخ کلامی کرتے ہوئے انہیں گالی دی تھی جس کے بعد کچھ لوگ ان کی حمایت میں ہیں تو کچھ ان کی مخالفت میں۔سوشل میڈیا پر ہر طرف خلیل الرحمان قمر کا موضوع زیر بحث ہے۔گزشتہ روز عورت مارچ کے حوالے سے لاہور میں صحافیوں کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقا ت کے دوران جب ایک صحافی نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو نے بھی عورت مارچ کی حمایت کی ہے اور وہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے پہلے اس بات کو مذاق میں اڑا دیا لیکن بعد میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس محفل کا اہتمام مردوں اور خواتین کے موضوع پر کیا ہے، مردوں اور خواتین پر ہی بات ہو تو مناسب ہو گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close