ساتھی اداکاروں کی فیروزخان کیلئے نیک خواہشات

اسلام آباد(پی این آئی)حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان کے لیے ان کی بہن حمیمہ ملک اور شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے میں ثابت قدم رہنے کی دعا کی ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں اپنے ایک

سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے فیروز خان نے شوبز انڈسٹری سے کنار ہ کشی کا اعلان کیا اور باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔فیروز خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے بہن حمیمہ ملک نے بھائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حمیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ زندگی کے اُس دور سے گزر رہی ہیں کہ جب اُن کے لیے بہن بھائی متاثر کن کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیروز ہم سب تمہارے صراط مستقیم پر چلنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں، نوجوانی میں اللّہ نے تمہارا انتخاب کیا اور رحمت نازل کی۔‘حمیمہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے لیے ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔ حمزہ علی عباسی نے بھی فیروز خان کے فیصلے کو سراہا اور لکھا کہ وہ دعا کرتے ہیں خدا ہمارے ارادوں کو پختہ کرے، اور اپنا پیغام پھیلانے میں رہنمائی کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں