بھارتی کامیڈین کپل شرما نےامان اللہ خان کے انتقال پر پیغام جاری کردیا

ممبئی (پی این آئی) پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ خان 70 برس کی عمر میں مداحوں کو داغِ مفارقت دے گئے، انہوں نے کئی دہائیوں تک سرحد کے دونوں طرف کروڑوں دلوں پر اج کیا، ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے جن میں بھارتی کامیڈین کپل شرما بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر ’دی کپل شرما شو‘ کے نام

سے بھارت کا معروف ترین کامیڈی شو کی میزبانی کرنے والے کپل شرما نے امان اللہ خان کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا کہ امان اللہ خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک لیجنڈ تھے، وہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس کا دل بہت بڑا تھا، انہوں نے بہت سے فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کیا۔کپل شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’ خان صاحب کوئی بھی آپ کے خلا کو پر نہیں کرسکتا، ہم آپ کو یاد رکھیں گے، آپ کی روح کو سکون ملے۔‘

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close