جیو کے معاہدے کو جوتے ہی نوک پر رکھتا ہوں، جیو کی جانب سے دھمکی ملنے پر خلیل الرحمٰن قمر کا دبنگ ردِ عمل ،دوٹوک اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جیو نے میرے ساتھ کیا معاہدہ معطل کردیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ میں دو ٹکے کی عورت سے معافی مانگوں جو پاکستان میں بےحیائی پھیلانے نکلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیو کے معاہدے کو جوتے

کی نوک پر رکھتا ہوں میں عوام کیلئے لکھتا ہوں عوام میرے ساتھ ہے بہت جلد بے حیائی کیخلاف ڈرامہ آن ائیر ہوگا۔انکا مزید کہنا ہے کہ نے حیا عورت سے معافی نہیں مانگونگا۔واضع رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن کمپنی سیونتھ سکائی اںٹرٹینمنٹ نے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر سے کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ خلیل الرحمان کیساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کے اسکرپٹ کیلئے معاہدے کیے گئے تھے، جنہیں فوری معطل کر دیا گیا تھا۔جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خلیل الرحمن قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنی غلطی قبول کرنے سے بھی انکار کیا۔ خلیل الرحمان قمر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ماروی سرمد کیخلاف ادا کیے گئے الفاظ پر معافی مانگیں، جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، ان کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل رہیں گے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ وہ ماروی سرمد سے کسی صورت پہلے معافی نہیں مانگیں گے۔ماروی سرمد نے بدتمیزی کرنے میں پہل کی اس لیے پہلے معافی بھی انہیں مانگنا ہوگی۔ اگر ماروی سرمد اپنی الفاظ پر معافی مانگتی ہے، تو تب وہ بھی معافی مانگ لیں گے۔ خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا تھا کہ وہ عورتوں کے حقوق کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ کسی خاتون کو اس کے جسم کانام لے کر اور شکل کانام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتاہے نہ آئین اجازت دیتاہے اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے لیکن کیا کسی مردکوشٹ اپ کہنے کی اجازت ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close