بھارت کیلئے فلم لکھنے کے سوال پر خلیل الرحمٰن قمر نے بھارتی میڈیا کو ایسا جواب دیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی سٹپٹا کر رہ گئے

لاہور(پی این آئی) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے انٹرویو میں جواب تبدیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن کا انٹرویو کیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بھارت کے لیے کوئی فلم یا ڈرامہ لکھیں گے؟۔جس پر خلیل الرحمان نے جواب دیا کہ جب تک

نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم ہیں تب تک ایسا ممکن نہیں۔تاہم جب یہ انٹرویو اپلوڈ کیا گیا تو اس میں خلیل الرحمن کے انٹرویو میں جواب کو تبدیل کر دیا گیا۔ویب سائٹ پر شائع جواب کے مطابق خلیل الرحمن نے کہا کہ میرے خیال میں موجود سیاسی صورتحال میں یہ ممکن نہیں۔خلیل الرحمان نے بھی جواب تبدیل کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ خلیل الرحمن پاکستان کے صفِ اول کے ڈرامہ رائیٹر ہیں۔حال ہی میں ان کے تحریر کردہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے،لیکن گذشتہ روز سے خلیل الرحمن تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے خاتون سماجی کارکن کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ہ خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث چھڑی ہوئی ہے۔، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے تھے انہوں نے کہا اپنا جسم دیکھو جا کے، تھوکتا نہیں ہے کوئی آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے۔شوبز ستاروں اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کو مزید کام دینے سے روکا جائے۔ اسی دوران خلیل الرحمان قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک محاذ پر ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close