لاکھوں روپے مالیت کی چینی سے بھرے 16 ٹرک پکڑے گئے

سکھر(آئی این پی)کسٹم انٹیلی جنس سکھرکی اسمگلنگ کہ روک تھام کے لیے کاروائیاں. لاکھوں روپے مالیت کی چینی ہے بھرے 16 ٹرک پکڑ لیے تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹلی جنس سکھر کی جانب سیسکھر،خیرپور ،کشمور، جیکب آباد اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور کسٹم انٹلی جنس سکھر کے سپرنٹنڈنٹ سعید احمد فاروقی نے کاروائیوں کی تصدیق کی ہے ان کے مطابق کسٹم انٹلی جنس کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چینی سے بھرے 16 سے زائد ٹرک تحویل میں لے لیے گئے ہیں یہ چینی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close