صفائی کا عملہ غائب، کچرا سڑکوں پر جمع، تعفن اٹھنے سے شہری پریشان

سکھر(آئی این پی)سکھر میں صفائی کا عملہ غائب ، کچرا سڑکوں پر جمع ،تعفن اٹھنے سے شہری پریشانی ،مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ،شہری و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی مختلف یوسیز میں صفائی سمیت گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے کیلئے بلند و بانگ دعوئے توکئے جارہے ہیں لیکن افسوس شہر کی مختلف یوسیز میں صفائی کا عملہ غائب دیکھائی دے رہا ہے سکھر کے مختلف علاقوں،شاہراں پر کچہرہ سڑکوں پر جمع ہے جس کے باعث تعفن اٹھنے سے شہری پریشان حال دیکھائی دے رہے ہیں

گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ حد سے بڑھ رہا ہے جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شکایات کے بعد بھی صفائی عملے اور متعلقہ محکموں کے افسران اور منتخب نمائندگان کے کانون میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں