سکھر(آئی این پی)خواجہ سرائوں پر مشتمل سماجی تنظیم (جیا)جینڈر انٹریکٹیو الائنس کے زیر اہتمام خواجہ سرائوں کی کثیر تعداد نے اپنے حقوق کیلئے خواجہ سراء لیڈر صنم فقیر و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ جیا جو کہ خواجہ سرائوں کی ہیلتھ کا ادارہ ہے اور مختلف این جی اوز کے تعاون سے خواجہ سرائوں کو انکے حقوق فراہم کئے جاتے ہیں لیکن افسوس جیا کی سروس بند کر دی گئی ہے
جیا نے خواجہ سرائوں کو نوکریاں فراہم کیں لیکن افسوس بنا کسی اطلاع کے جیا کی سروس بند کر دی گئی ہے جو سراسر ظلم ہے انہوںنے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ جیا کی سروس بحال کی جائے تاکہ خواجہ سرائوں کے انکے حقوق مل سکیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں