جوئے کے اڈے پر چھاپہ، چار ملزمان دائو پر لگی رقم تین ہزار روپے سمیت گرفتار

سکھر(آئی این پی)تھانہ سی سیکشن پولیسکا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، چار ملزمان گرفتار ، تاش پیکٹ ، نقدی و دیگر سامان برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن پولیس نے تھانہ حدود نزد نمائش پرانہ سکھر پر راحب میرانی کی اوطاق میں جوا تاش کھیلنے والوں پرچھاپہ مارکر چار جوابدار بنام جمال الدین ولد نظیر احمد میرانی سکنہ نمائش پرانہ سکھر، معشوق علی ولد محمد پریل میرانی سکنہ نمائش پرانہ سکھر، علی زمان ولد شھزادو شیخ سکنہ پیر مراد شاہ کالونی سکھر، نادر ولد قربان ابڑو سکنہ نمائش چوک پرانہ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے ایک پیکٹ 52 پتے تاش اور تین ہزار روپے نقد رقم برآمد کرکے تھانہ سی سیکشن سکھر پر لاکپ کردیا جبکہ دو جوابدار راحب میرانی اور میر گل میرانی فرار ہو گئے۔ تھانہ سی سیکشن سکھر پر سرکار کی جانب سے مقدمہ نمبر 104/2023 قلم 5 جوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close