لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے، مقابلہ کون کرے گا؟

لاڑکانہ(آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زردای کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔خیال رہے کہ لاڑکانہ کی ہی نشست پر جمعیت علما اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد سومرو نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے کہا یہ بھی کہا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ سندھ میں ون مین شو ہے، کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں