کراچی: اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ اعلان میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کیا۔
میئر کراچی کے مطابق اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے زو انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ اسپیشل بچے بغیر کسی رکاوٹ کے تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود صرف حکومت نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر مندی اور آگاہی سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں کو جدید تعلیم، معاون آلات اور ان کی ضروریات کے مطابق نصاب کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






