کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے شہر بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردی کی لہر میں اضافے کے پیشِ نظر اسکولوں کی آمد اور چھٹی کے اوقات میں ایک گھنٹے کی تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھولے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق کراچی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو شدید سرد موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






