کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی

کراچی: شہر میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے مسلسل خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ تازہ واقعے میں ایک معصوم بچی بے احتیاطی سے کھلے مین ہول میں گر گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو گٹر سے باحفاظت باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ غالباً گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا ہے، تاہم پی آئی بی پولیس اس کی تفصیلات کی چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا، یہ تحقیقات کے دوران سامنے آئے گا جبکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close