بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک سفاک بیٹے نے اپنی ہی ماں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل سنجھورو کے ایک گھر سے بزرگ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم نے تین روز قبل تیز دھار آلے سے اپنی ماں کو قتل کیا اور لاش کو بستر میں چھپا دیا تھا۔ محلے داروں نے گھر سے شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close