کراچی میں سونے کی تلاش کا جنون، عوام زمین کھودنے پہنچ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش نے شہریوں کو دیوانہ بنا دیا۔ بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لے کر علاقے میں پہنچ گئے اور زمین کھود کر سونا تلاش کرنے میں مصروف ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق خواتین، مرد اور بچے سب ہی اس “سونے کی تلاش” میں شریک ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر گڑھے کھودے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس منظر کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں شہریوں کو مٹی چھانتے اور سونے کے ذرات ڈھونڈتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close