کراچی میں شدید موسلادھار بارش کی پیشگوئی، صورتحال خراب ہونے کا خدشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل کراچی میں شدید موسلا دھار بارش کا طوفانی اسپیل برس سکتا ہے، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق، مون سون کا موجودہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شدت کے ساتھ موجود ہے—یہ وہ مرحلہ ہے جو سمندری طوفان بننے سے ذرا پہلے آتا ہے۔ اس کا مرکز اس وقت تھرپارکر میں ہے، جہاں سے یہ تیزی سے کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بھی اس سسٹم کا حصہ ہوں گی، جو سہ پہر تک شہر میں طوفانی بارش کا سبب بن سکتی ہیں۔ کل یہ سسٹم کراچی کے بالکل قریب سے گزرے گا، جس کے نتیجے میں شہر کی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب سکتے ہیں، خراب انفرا اسٹرکچر والے مقامات خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اور بارش کے دوران گھروں میں رہنا ہی محفوظ راستہ ہوگا۔ اندازہ ہے کہ پورے اسپیل کے دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close