کراچی میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں گھریلو رنجش نے خون کی ہولی کھیل دی، جہاں گھر کے اندر فائرنگ سے ڈھائی سالہ معصوم عائزہ جاں بحق جبکہ اس کی ماں ثنا شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپر ہائی وے پر قائم فقیرا گوٹھ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ پولیس کی مداخلت نہیں چاہتے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے طویل گفت و شنید کے دوران ملزمان جو کہ پڑوسی اور رشتے دار بتائے جا رہے ہیں، موقع سے فرار ہوگئے۔

جاں بحق بچی اور زخمی ماں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close