ڈکیتی الٹی پڑ گئی: شہری نے پستول نکال کر ڈاکوؤں کو ہی لُوٹ لیا، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں آئے روز شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں اور ان کی ویڈیوز منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں۔ کہیں چور شہری کو نقصان پہنچائے بغیر سامان چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، تو کہیں مزاحمت جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈکیت خود ہی لُٹتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں کالے اور سفید لباس پہنے دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آکر ایک شہری کو تھپڑ مارتے اور اس سے سامان چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہانی کا ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب شہری نے اپنی جیب سے پستول نکالا اور ڈاکوؤں پر تان دیا۔ شہری نے نہ صرف اپنا سامان واپس لیا بلکہ ڈاکوؤں کو تھپڑ بھی مارے اور ان کی جیب میں موجود سامان بھی چھین لیا۔ آخرکار ڈاکوؤں کو جان بچا کر بھاگنا پڑا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کس شہر میں پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close