ڈیفنس موڑ پر ٹریفک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی میں ڈیفنس موڑ پر منگل کی صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغیوں سے بھرا ٹرک سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل سوار سکیورٹی گارڈ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک نے تیز رفتاری سے سگنل توڑا اور موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے حادثے کے بعد آگے جاکر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close