کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع سی بریز بلڈنگ میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق واقعے میں 25 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 17 کو جناح اسپتال اور 10 کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جناح اسپتال میں زیر علاج 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دھماکے سے قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ علاوہ ازیں عمارت میں موجود میڈیکل آلات کی دکانوں سے آکسیجن سلینڈر بھی فوری طور پر ہٹائے جا رہے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں