بارش کے باعث تعلیمی ادارے اور امتحانات ملتوی

کراچی میں جمعرات کے روز نجی و سرکاری اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بارش کے پیش نظر آج تمام تعلیمی ادارے تعطیل پر ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی اور اس کے الحاق شدہ ادارے بھی بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی آج کی کلاسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close