اورنگی ٹاؤن میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پریشان کر دیا۔

سرفراز احمد نے اپنے علاقے میں بجلی کی فوری بحالی کی اپیل کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے ہاتھ جوڑ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے مکین گزشتہ 10 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں جبکہ یو پی ایس بھی جواب دے چکا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام میں حکام سے درخواست کی: “بھائی بفرزون کی لائٹ آن کر دو، پلیز، 10 گھنٹے ہو گئے ہیں، یو پی ایس بھی بند ہوگیا ہے اب۔”

واضح رہے کہ منگل کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کراچی کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور بجلی کی فراہمی بھی طویل دورانیے تک معطل رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close