دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال، کچے کے علاقے خالی کرنے کی ہدایت

دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب میانوالی میں دریا کے کنارے آباد کچے کے علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close