کراچی: پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسماء) نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج پر سوالات اٹھا دیے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق والدین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ بعض طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کے باوجود غیرحاضر قرار دیا گیا، جبکہ کئی طلبہ کو اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود فیل قرار دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بورڈ کے آن لائن پورٹل پر بھی طلبہ کے نتائج میں تضاد ہے، کبھی فیل اور کبھی پاس دکھایا جاتا ہے۔ پسماء نے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں