کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہے اور کچھ عرصہ قبل اس کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔ بچے اپنے والد کے ساتھ رہتے تھے اور چھٹی کے دن ماں سے ملنے آئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس خیابانِ مجاہد کے ایک بنگلے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ادیبہ نامی خاتون نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سمیعہ کو باتھ روم میں لے جا کر تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
واقعے کے بعد ملزمہ نے اپنے سابق شوہر کو فون پر اطلاع دی، جس نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا اور آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں