ایس بی سی اے افسران کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہو گی، سندھ ہائیکورٹ سخت برہم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رمضان آباد گارڈن ویسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس بی سی اے کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایس بی سی اے افسران کے لیے “جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی”، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ادارے کا کام صرف “ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا” رہ گیا ہے، ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ بن چکا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ گارڈن ویسٹ میں صرف گراؤنڈ پلس ون تعمیرات کی اجازت ہے لیکن خلاف قانون گراؤنڈ پلس فور تعمیر کردیا گیا، ساتھ ہی رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ عدالتی حکم پر کے ایم سی اور ایس بی سی اے کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close