امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے اور یہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ “جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے” اور یہاں کا تعلیمی و امتحانی نظام دنیا کا سب سے فرسودہ نظام ہے۔ ان کے مطابق تعلیم تباہ و برباد ہوچکی ہے، یہ پی ڈی ایم کا بنایا ہوا نظام ہے اور ملک بھر میں اسکول فروخت کیے جا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ احتجاج کے مثبت اثرات ہوتے ہیں اور 14 اگست کے بعد ازسرِ نو مہم شروع کی جائے گی کیونکہ پاکستان کو ایک نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، مگر اسرائیلی قبضے کے ساتھ اسے تسلیم کرنے سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں