سی ای او کے-الیکٹرک کی سزا کے خلاف اپیل پر اعتراضات

چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کے-الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار خاتون نے اعتراضات جمع کروا دیے۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ای او کے-الیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں دائر اپیل ناقابلِ سماعت ہے کیونکہ اپیل کنندہ پہلے ہی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست اسی وقت دی جا سکتی ہے جب کوئی اور فورم موجود نہ ہو، اس لیے ایک ہی معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں ہو سکتیں۔ خاتون نے مزید الزام لگایا کہ اپیل کنندہ نے عدالت میں غلط بیانی کی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کا مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے، اور مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔ یاد رہے، صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں قصوروار قرار دے کر ان کے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close