کراچی کے علاقے دو دریا میں باپ کے اپنی دو کمسن اولاد کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دلخراش ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بچوں کے ہمراہ سمندر میں ڈوب رہا ہے جبکہ وہاں موجود شہری صرف ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا جب ایک شخص نے اپنی ننھی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے بعد ازاں باپ اور دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں