افسوسناک خبر، 4 افراد جاں بحق

خیرپور: قومی شاہراہ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں کھجور کے باغ میں کام کے لیے آئے ہوئے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزدور شاہراہ کے کنارے سو رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹریلر ان پر چڑھ گیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹریلر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close