کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
کم از کم ماہانہ اُجرت: 40,000 روپے
نیم ہنر مند افراد: 41,380 روپے
ہنر مند افراد: 49,628 روپے
اعلیٰ ہنر مند افراد: 51,745 روپے
فی گھنٹہ کم از کم اُجرت: 192 روپے
اعلامیے میں تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ کم از کم اجرت کی پابندی کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے تھی، جسے سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت بڑھایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں