کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد کے الیکٹرک کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزمان منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کر دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق اس کیس میں ملوث صولت مرزا کو عدالت پہلے ہی 1999 میں سزائے موت سنا چکی تھی، جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف مقدمہ ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں