پارکنگ فیس مکمل ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے شہر قائد کی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کراچی کی کسی بھی سڑک پر پارکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارکنگ فیس صرف مخصوص پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے علاقوں تک محدود ہوگی۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے کسی بھی ادارے کو شہر بھر میں پارکنگ فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد یا ادارے غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بھی شہر کی 32 سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close