کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن بنارس کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فرنٹیئر کالونی نمبر 2 میں سیڑھی بابا مزار کے قریب پیش آیا جہاں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے وقت مقتولہ کے چار میں سے تین بچے گھر پر موجود تھے۔ مبینہ قاتل شوہر شعیب کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا چھرا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں