ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے، جبکہ چشمہ پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 21 جولائی سے دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں