سابق گورنر انتقال کرگئے۔۔۔۔۔۔ سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اظفر 87 برس کی عمر میں کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔
سابق گورنر سندھ کمال اظفرکافی عرصے سے بیمار تھے۔مرحوم 1995سے 1997 تک گورنر سندھ رہے تھے۔صدرمملکت آصف زرداری ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کمال اظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے اپنے ایک بیان میں کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی کے مطابق کمال اظفر کی نمازجنازہ بدھ کے روز نماز عصر کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں