خواتین گھر میں گھس کے 98 لاکھ کے زیوارت لے کر فرار

خواتین گھر میں گھس کے 98 لاکھ کے زیوارت لے کر فرار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔

منصور عظیم کا کہنا ہے کہ واردات 17 مئی کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے دوران ہوئی۔ تاہم واردات کا علم گزشتہ رات الماری کا معائنہ کرنے پر ہوا، جیولری باکس خالی پایا گیا۔پولیس کے مطابق الیکٹرانکس ڈیلر منصور عظیم کے گھر میں 3 خواتین ماسیوں کے روپ میں آئیں، گھر کی صفائی کے دوران اہلِ خانہ کو چکمہ دے کر الماری سے تمام زیورات لوٹ لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا موبائل فون بند ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close