ایک اور سنگین معاملے میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

ایک اور سنگین معاملے میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں منشیات کے 9676 کیسز کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔سندھ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں منشیات کے 7769 مقدمات زیرِ التواء ہیں۔اجلاس میں کراچی میں 3، دیگر شہروں میں1، 1 انسدادِ منشیات کی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے وزیرِ اعظم کے خواتین بااختیار پیکیج میں شمولیت کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال صنفی برابری کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے سندھ کابینہ کے ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو قواعد میں ترامیم کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close