کراچی میں دھماکہ

کراچی میں دھماکہ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکوڈ مذکورہ چوکی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے دستی بم پھینکا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس چوکی بند تھی، اس لیے دستی بم سڑک پر گر کر پھٹا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close