لاپتہ شہری 3 ماہ بعد گھر پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 3 ماہ سے لاپتا شہری کے گھر واپس پہنچنے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 3 ماہ سے لاپتا شہری عبداللہ گھر واپس پہنچ گیا ہے۔اس موقع پر عدالت نےسوال کیا اتنے دنوں میں لاپتا شہری کو کہاں کہاں گھمایا گیا؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا عبداللہ نے کچھ نہیں بتایا بس گھر واپس آگیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے شہری کے واپس گھر پہنچنے پر بازیابی کی درخواست نمٹادی۔ایک اور کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے سانگھڑ سے لاپتا شہری سہیل کی بازیابی کے لیے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں