سستی سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

سستی سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی (پی این آئی) شہر کی11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔۔۔۔

کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے، پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی ہوگی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ پر ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب کے چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

غیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشے ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے، ون پلس فور رکشوں پر عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، اسٹيڈيم روڈ اور دیگرعلاقوں میں بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close