پاکستانی نوجوان نے امریکی خاتون سے محبت کا اعتراف کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی لڑکے ندال احمد کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن تو واپس امریکا پہنچ گئیں، ان کے واپس جانے کے بعد اب ندال احمد پہلی بار منظر عام پر آ گئے اور اپنے خیالات بھی پیش کر دیے۔
حال ہی میں 19 سالہ ندال احمد نے غیر ملکی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اب بھی دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ندال احمد نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 2 سے ڈھائی سال سے اونیجا کے ساتھ تعلقات میں ہیں، تاہم اونیجا نے ذاتی طور پر ان سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔انٹرویو میں ندال احمد نے بتایا کہ اونیجا پاکستان آنے کے بعد تقریباً 3 ماہ تک ایک ہوٹل میں ٹھہری رہیں۔
اس دوران میں اور میرے گھر والے اونیجا کے ساتھ رابطے میں تھے، اونیجا نے یہاں میری والدہ اور بہنوں کے ساتھ شاپنگ بھی کی، اب بھی وہ لوگ رابطے میں ہیں۔پاکستانی نوجوان نے اونیجا رابنسن کو چھوڑنے سے متعلق تمام دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ میں سنا لوگوں نے کہا ہے کہ میں نے اونیجا رابنسن کو چھوڑ دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، نہ ہی میں نے اسے دھوکا دیا ہے، ہم اب بھی رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے آپ کوئی ایک ویڈیو بھی ایسی دکھا دیں جس میں اونیجا نے یہ کہا ہو کہ میں نے اسے چھوڑ دیا یا اسے دھوکا دیا ہے، یہ سب اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔پاکستانی نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کی بھی تردید کی اور کہا کہ ہماری شادی نہیں ہوئی ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ اونیجا ایسا کیوں کہہ رہی ہیں۔ندال احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم دوسرے جوڑوں کی طرح ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہم مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں