کراچی میں گرفتاریوں کا حکم

کراچی میں گرفتاریوں کا حکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہےکہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتارکرنےکے احکامات دیے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنےکے واضح احکامات ہیں تاہم کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانےکی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبھی شہرکا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے گا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتارکرنےکے احکامات دیےہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے مگرقانون شکنی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، اشتعال انگیزی سےگریزکریں، سڑکوں پر اسی لیے نکلا تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔واضح رہے کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close