پیکا قانون میں گرفتار صحافی کی ضمانت منظور

پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار کیے گئے صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔علاوہ ازیں کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے کیس میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close