کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کے دوران گیس لائن میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مزید فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل ڈیفنس فیز ایٹ سمیت مختلف علاقوں سے دیکھے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں