کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اس سے قبل 18 مارچ کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں