سندھ کے محکمہ صحت میں ڈاکٹر بھی “گھوسٹ” ہو گئے

نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مبین راجپوت نے بتایا ہے کہ اسپتال سے غیر حاضر 8 ڈاکٹرز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نوشہرو فیروز نے بتا ہے انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز سے متعلق سیکریٹری صحت سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کئی برس سے غیرحاضر ڈاکٹرز میں 3 خواتین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ایم ایس نے کہا کہ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز تنخواہ سمیت تمام مراعات لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close